سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن RPTلائسنس کیس کے حکم امتنا ع میں توسیع کر دی

بدھ 24 مئی 2017 21:31

سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن RPTلائسنس کیس کے حکم امتنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کی درخواست پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کو نئے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس پر جاری کردہ حکم امتناع میں توسیع کر دی ہے۔مقدمہ کی سماعت جسٹس منیب اختر اور جسٹس ارشد حسین خان نے کی۔ مزید برآں، عدالت نے سول ایوی ایشن کے غیر منصفانہ اور بددیانتی پرمبنی دعوؤں کے برعکس حج پروازوں اور عدم ادائیگی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں سنایا اور مقدمہ آئندہ تاریخ پرسماعت کے لیے ملتوی کر دیا۔

اس سے قبل ایوی ایشن کی صنعت کے ریگولیٹر نے ایئر لائن کمپنی کو نئے RPTلائسنس کے لیے درخواست دینے کے لیے کہا تھا اور اسی کے ساتھ ایروبرج کی سہولت بھی واپس لے لی تھی جس سے شاہین ایئرکے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے 5مئی 2017ء کو سول ایوی ایشن کے ہدایت کے خلاف ایک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 45دن میں دستاویزات جمع کرانے کے ریگولیٹر کی تقاضے کو معطل کر دیا تھا۔

عدالت نے ایروبرج کی سہولت کو بھی بحال کر دیا تھا جسے سول ایوی ایشن نے غیر قانونی طور پر واپس لے لیا تھا۔اسی دن شاہین ایئر انٹرنیشنل کو ملتان اور فیصل آباد سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اجازت بھی عطا کی تھی۔دونوں شہروں سے پہلی پروازیں نئی منزلوں کی جانب بالترتیب23اپریل اور 2مئی کو روانہ ہونا تھیں لیکن سول ایوی ایشن نے کوئی وجہ بتائے بغیر ان پر پابندی لگا دی جس سے پاکستانی مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔شاہین ایئر انٹرنیشنل کی انتظامیہ نے اپنے مسافروں سے معذرت کی ہے اوردرخواست کی ہے کہ وہ ایسے موقع پر اپنی سپورٹ جاری رکھیں۔ ایئر لائن فضائی سفر کو مزید قابل رسائی، باکفایت اور پاکستان کے تمام لوگوں کے لیے آسان بنانے کے اپنے عزم کو پور ا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :