بلاول بھٹو زرداری سے پی پی نوشہروفیروز کے جنرل سیکریٹری فیروز جمالی کی ملاقات

بدھ 24 مئی 2017 21:21

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی نوشہروفیروز کے جنرل سیکریٹری فیروز جمالی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بدھ کو بلاول ہائوس میں پی پی نوشہرو فیروز کے جنرل سکریٹری فیروز احمد جمالی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے ضلع کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے عہدیداروں کرم اللہ وقاصی، نادیہ گبول اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری سعید غنی نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ان سے سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر گفتگو کی۔