Live Updates

عمران خان کی تمام ٹرانزیکشنز اور منی ٹریل واضح ہے لیکن نون لیگ جہالت اور تعصب کی وجہ سے سمجھنے سے قاصر ہے،نون لیگ جھوٹ بول کر گمراہی پھیلانے کے مشن پر ہے، شریف خاندان پانامہ کیس سے نکلنے کے لیے بے تاب ہے، نون لیگ نے آئی ایس آئی اور اسامہ سے فنڈز لئے، اوورسیز پاکستانی عمران خان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 23:15

عمران خان کی تمام ٹرانزیکشنز اور منی ٹریل واضح ہے لیکن نون لیگ جہالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی تمام ٹرانزیکشنز اور منی ٹریل واضح ہے لیکن نون لیگ جہالت اور تعصب کی وجہ سے سمجھنے سے قاصر ہے۔نون لیگ جھوٹ بول کر گمراہی پھیلانے کے مشن پر ہے۔طلال چوہدری جیسے شخص کے رکن قومی اسمبلی ہونے پر افسوس ہے۔ عمران خان کی پے منٹ بنکنگ چینل سے ہوتی اور پھر ٹیکس کٹوتی کے بعد رقم عمران خان کو موصول ہوتی ہے۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فلیٹ جمائمہ نے تحفے میں دیاتھا۔ جو قریبا پانچ لاکھ سے زائد پائونڈز میں فروخت ہوا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ قطریوں کی طرح پیسہ اونٹ پر نہیں لیکر گئے ۔بنی گالہ کی زمین ٹیکس کٹوتی اور قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اور عمران خان نے گوشواروں میں زمین کی اصل قیمت لکھی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ عوام کو گمراہ کررہی ہے۔عمران نہ وزیراعلی ہیں نہ ہی وزیراعظم رہے۔ ان کے پاس کبھی کوئی حکومتی عہدہ تھا ہی نہیں تو ان پر کرپشن کا الزام کیسا۔ کیا عمران خان نے پیسے ملک سے کمائے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سب حربے ہیں جو قوم کی توجہ پانامہ پیپرز ہٹانے کے لیئے ہیں۔ شریف خاندان پانامہ کیس سے نکلنے کے لیے بے تاب ہے۔

انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ مشرف کابینہ کے ایک تہائی وزراء سے ن لیگ کا تعلق رہا۔ نون لیگ نے آئی ایس آئی اور اسامہ سے فنڈز لیئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے فنڈزکا پول کھول کر رکھ دینگے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں ۔عمران خان نے تین شوکت خانم جیسے ہسپتال بنائے ۔نمل یونیورسٹی اور کالج بنائے ۔نون لیگ نے ویلفیئر کا ایک بھی پروجیکٹ نہیں بنایا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات