پی ٹی آئی صرف نعروں اور باتوں تک محدود ہے ،اسکے سارے دعوے کھوکھلے ہیں،آصف زرداری نے خیبر پختونخواہ میں دورے کیے ، نہ ہسپتالوں کا نظام ٹھیک ہے اور نہ ہی سکولوں کا نظام صحیح ہے، پولیس کی بات کی جائے تو پولیس کا نظام پورے پاکستان میں بہتر ہوا ہے صرف خیبر پختونخواہ میں ہی نہیں،اس سال کے بجٹ میں بھی دھوکہ ہو گا 2018کا الیکشن قریب ہے، لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے بجٹ کو گول مول کرنے کی کوشش کی جائیگی

صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیان

بدھ 24 مئی 2017 23:11

پی ٹی آئی صرف نعروں اور باتوں تک محدود ہے ،اسکے سارے دعوے کھوکھلے ہیں،آصف ..
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہا کہ پی ٹی آئی صرف نعروں اور باتوں تک محدود ہے اسکے سارے دعوے کھوکھلے ہیں۔ زرداری صاحب نے اور میں نے خیبر پختونخواہ میں دورے کیے ، نہ ہسپتالوں کا نظام ٹھیک ہے اور نہ ہی سکولوں کا نظام صحیح ہے،اور نہ ہی اس طرح دوسرے اداروں کا نظام ٹھیک ہے، اگر پولیس کی بات کی جائے تو پولیس کا نظام پورے پاکستان میں بہتر ہوا ہے صرف خیبر پختونخواہ میں ہی نہیں، ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اس وجہ سے کم ہے کیونکہ موسم بہتر ہوا ہے اور جسکی وجہ سے بجلی کی کھپت میں کمی آئی ہے۔

وہ بدھ کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف اپنے کمیشن کی فکر ہوتی ہے، سی پیک کا اصل مقصد لوگوں کو نہیں معلوم ۔

(جاری ہے)

حکومت صرف اور صرف کمیشن کے چکر میں ہے،اس سال کے بجٹ میں بھی دھوکہ ہو گا 2018کا الیکشن قریب تر ہے، اس میں لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے بجٹ کو گول مول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کسان کو کسان کا حق نہیں ملے گا اور مزدو کو اس کی مزدوری نہ ملے گی۔ اسحاق ڈار بجٹ کو ایک ڈرامہ بنائیں گے جس میں لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب حکومت ہماری ہو گی اور ہم لوگوں تمام غریبوں کو ان کا اصل حق دیں گے۔