کوئٹہ , حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں سابق سینیٹر کے بیٹے کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو جمعیت علماء اسلام بھر پور احتجاج کرے گی , مولانا عبدالواسع

بدھ 24 مئی 2017 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کے وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو جمعیت علماء اسلام بھر پور احتجاج کرے گی حکومت جو دعوے کر رہے تھے ان وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دو ماہ قبل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو اغواء کیا تا حال ان کے بازیابی کے لئے اقدامات نہیں اٹھا ئے گئے جس کے لئے ان کے لواحقین غم سے نڈھال ہے اور گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کو اغواء کو کیا اور اغواء برائے تاوان کا سلسلہ ماضی کی نسبت اب زیادہ ہو گیا چمن پشین میں ہر دو رروز بعد شہریوں اور تاجروں کو اغواء کیا جا رہا ہے اور کوئٹہ میں غیر ملکیوں کو اغواء کر لیا قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت جب بھی امن وامان کے حوالے سے دعوے کر تی ہے تو دوسرے دن کوئی واقعہ رونما ہو جا تا ہے اگرحالات اسی طرح رہے توعوام اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور ہونگے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو جمعیت علماء اسلام بھر پور احتجاج کرے گی حکومت جو دعوے کر رہے تھے ان وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :