چاغی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مائنز کو آگ لگادی

بدھ 24 مئی 2017 23:56

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) چاغی کے علاقے دشت کین میں انار کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے رات کے تاریکی میں مائنز لیز کو آگ لگادی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاک افغان باڈر سے منسلک چاغی کے علاقے انار کے مقام پرگذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے مائنزلیز کو آگ لگا دی جس میں موجود کروڑوں روپے کے مشینری خیمے اور دیگر سامان جلا کر راکھ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :