کل بھوشن کے معاملے پر ریمنڈ ڈیوس والی کہانی دہرانے نہیں دیں گی:رانا ساجد علی

بدھ 24 مئی 2017 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر رانا ساجد علی نے کہا ہے کہ کل بھوشن کے معاملے پر ریمنڈ ڈیوس والی کہانی دہرانے نہیں دیں گے۔ نواز شریف کو تقریر کا موقع نہ ملنے پر اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جانا چاہئے۔سعودی عرب امریکہ کے ساتھ مل کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ شکست خوردہ حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔

ملک ایڈ ہاک ازم پر چل رہا ہے۔ قائد اعظم کے بعد ملک کو کو ئی حقیقی لیڈر نہیں ملا۔ قوم کو گروپوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی سے ملاقات کے بعد انکی رہائشگاہ مصطفائی ہائوس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے۔

مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکامیوں سے دوچار ہے۔ ن لیگ پنجاب میں مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجود صحت، تعلیم اور تھانے کا نظام ٹھیک نہیں کرسکی۔صوفیاء کے پیرو کار متحد ہوکر بڑی سیاسی قوت بن سکتے ہیں۔ قو م آئندہ الیکشن میں قومی خزانہ لوٹنے والوں کوو وٹ کی طاقت سے مسترد کر دے گی۔ معاشی دہشتگردوں نے سیاست و جمہوریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ حکومت پاک سرزمین پر را کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرے۔ انتخابی عمل میں پیسے کا عمل دخل روکنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :