حکومت کا عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ،ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے اضافہ

بدھ 24 مئی 2017 21:17

حکومت کا عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ،ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی حکومت نے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دے دیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے اضافہ کر دیا گیاجس کے بعد ایل پی جی 95 روپے فی کلو ہوگئی۔ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو10 روپے اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہو گیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1021 اور کمرشل سلنڈر 4227 روپے کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے مصنوئی قلت پیدا کر کے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سرکاری ایل پی جی ٹرمینل سنبھالنے والی کمپنی نے ایک ہفتہ میں 11900 میٹرک ٹن کے 2 جہازوں کو خالی کرنے سے انکار کر دیا جس سے ایل پی جی کا ایک جہاز(ایل پی جی ماری تھری )6700میٹرک ٹن ایل پی جی لیکر واپس چلا گیا اور دوسرا جہاز گزشتہ 10 دن سے 5200 میٹرک ٹن لئے کھڑا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی اور سرکاری خزانے کو 4 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :