نواز حکو مت داخلی اور خارجی محا ذ پر ناکا م ہو چکی ہے ، یاسمین راشد

بدھ 24 مئی 2017 21:15

نواز حکو مت داخلی اور خارجی محا ذ پر ناکا م ہو چکی ہے ، یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک وقو م کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں انکا حالیہ دورہ سعودی عرب مکمل طور پر نا کا م رہا ہے ، عرب کانفرنس کے موقع پرنواز شریف کو تقر یر نہ کر نے دینے کی وجہ سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے ، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی دنیا بھر میں کوئی اہمیت نہیں رہی ، نواز شریف اور اُن کے درباریوںمیں شرم وحیاء نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، نواز حکو مت داخلی اور خارجی محا ذ پر ناکا م ہو چکی ہے ، دنیا کو معلوم ہو نا چاہیے کہ دہشت گردی کی جنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہو ا اور اس جنگ میں سب سے زیادہ قر بانیاں بھی پاکستانی قوم نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکمران پاکستان کا مقدمہ عالمی برادای کے سامنے پیش نہیں کر سکے جو کہ اس حکو مت کی نااہلی اور ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ، نواز شریف اور ان کے حواریو ںکو شرم سے ڈوب مر نا چاہیے جو مسلسل ملک وقوم کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں یکے بعد دیگرے نواز حکو مت کی ناکامیوں کے بعد نواز شریف کو اقتدار میںرہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ وزارت داخلہ کے نائب قاصد کا بچے کو نو کری نہ ملنے پر خود کشی کر نا چوہدری نثار کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہ اس افسوسناک واقعے کی ذمہ داری چوہدری نثار پر عائد ہوتی ہے ، عوام خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمران عیاشیاں کر نے میں مصروف ہیں