موٹروے پولیس کے 69سینئر پیٹرول افسران کی چیف پیٹرول آفیسر کی عہدے پر ترقی

موٹروے پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت، دیانتداری اور حسن اخلاق سے عوامی خدمت کے قابل رشک معیار متعین کئے ہیں، ترقی پانے والے افسران مزید محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں۔ سیکرٹیری مواصلات شاہد اشرف تارڑ اور آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کا ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کے تقریب سے خطا ب

بدھ 24 مئی 2017 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈ یپار ٹمینٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں 69سینئر پیٹرول آفیسرز کو چیف پیٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں دو خواتین آفیسر بھی شامل ہیں۔ آج موٹروے پولیس زونل آفس اسلام آباد میں سینئر پیٹرول آفیسر سے چیف پیٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو ترقی کے بیجز لگانے کے حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹیری مواصلات شاہد اشرف تارڑ تھے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات ، ایڈ یشنل انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلم امام ، موٹروے پولیس کے زونل کمانڈرزاور سیکٹر کمانڈرذ،ڈی جی نیشنل پولیس بیورو اقبال محمود، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی وصال فخر سلطان ، ریٹائرڈ آئی جیز ، بیورکریٹس اور موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹیری مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ موٹروے پولیس کو عالمی سطح پر جو پذیر ائی ملی ہے ۔اس میںتمام افسران اورجوانوں کی محنت ، حسن اخلاق اورجذبہ کارفرما ہے۔جو نہ صرف موٹروے پولیس بلکہ ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے اپنی شاندار کارکردگی، خوش اخلاقی سے اس ادارے کو نہ صرف مثالی ادارہ منوایابلکہ عوام کی مکمل خوشنودی اور اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کے افسران نے حسن اخلاق، پیشہ وارانہ مہارت، کارکردگی اور دیانتداری سے عوامی خدمت کے قابل رشک معیار متعین کئے ہیں۔ شاہد اشرف تارڑ نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے معاہدوں کے بعد پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھنا شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیJurisdiction مستقبل قریب میں کافی بڑھ جائے گی۔

انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فسران محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں اور اپنے حسن اخلاق سے اس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہا کہ عرصہ دراز سے سینئر پیٹرول آفیسرز چیف پیٹرولنگ آفیسر کی عہدے پر ترقی کے منتظر تھے۔

ان افسران نے محنت ، لگن اور جوش و جذبے سے نہ صرف قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا بلکہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد فراہم کرکے نہ صرف وطن عزیز پاکستان میں محکمے کا نام روشن کیا بلکہ دینا میں موٹروے پولیس کو عزت کی نگا ہ سے دیکھا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام میں ایک نئے پولیس کلچر کو متعارف کرایا ہے ،روڈ پر اپنی موجودگی سے عوام کو مکمل تحفظ کا بھی احساس دلایا ہے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افسران کی ترقی ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے جن افسران اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کیا ۔وطن عزیز اور اس محکمے کیلئے ان کی خدمات کو کبھی ہم فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ تقریب کے آخر میں سیکرٹیری مواصلات شاید اشرف تارڑ اور انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے سینئر پیٹرول آفیسر /انسپکٹر سے چیف پیٹرول آفیسر /ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران غلام قادر، شاہ اسد، ندیم اشرف، اجمل خان، فرخ رضا، احمد جواد شاہ ، عاطف شہزاد، جاوید اقبال ، فیصل اکرم، زاہد نذیر، سجاد حسین، عبدالرزاق، مبشرہ جاوید، عاطف علی، وقار احمد، علی عامر رشید، رانا سرفراز احمد ، عاشق حسین چوہان، حامد حسین ، رضوان عباسی، صیغم الرحمن، محمد مقصود انجم، محمد کاشف، لیاقت علی، عتیق الرحمن، سید فرحان احمد، تنویر اصغر، رانا محمد اسماعیل، حامد اللہ خان، حامد نواز ، قاسم افتخارا وڑائچ ، محمد سہیل افضل، نعیم اللہ شیخ، مسعودالرحمن، احسان الحق، قیصر عباس خان، تیمور خان، غلام عباس ، قلب عباس ، محمد وقار جاوید، عبدالوحید ربانی، ثاقب حسین، محمد نعیم، محمد طیب نذیر ، قمر شہزاد، حامد علی بنگش، عدیل شہزاد، یاسر دوتانی، محمد عابد، قاضی محمد صابر ، ابو الحسنات رائو، نعیم عباس، خداداد ملک، سید رضوان شاہ، فرہاد اللہ خان، راشد محمود، محمد حسن، انیس الدین، علاوالدین ، سیدہ عاصمہ نقوی ، فیصل فراز، سجاد احمد ، محمد عارف خان، سعید احمد خان، جاوید اقبال ، ایو ب خان، ظہیر وقاص اور محمد حامد کو چیف پیٹرول آفیسر /ڈی ایس پی کے بیجز لگائے ۔

سینئر پیٹرول آفیسر /انسپکٹر سے چیف پیٹرول آفیسر /ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے مہمان خصوصی سیکرٹیری مواصلات شاہد اشرف کو شیلڈ پیش کی جبکہ ترقی پانے والے افسران نے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :