وزارت ریلوے کا کرایوں میں کمی کا اعلان ، اطلاق یکم تا 20رمضان تک ہوگا

تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے،ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، خواجہ سعد رفیق

بدھ 24 مئی 2017 21:02

وزارت ریلوے کا کرایوں میں کمی کا اعلان ، اطلاق یکم تا 20رمضان تک ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وزارت ریلوے نے ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے بتایا کہ ریلوے خسارے کو کم کرنے کے لیے آمدن کو بڑھایا گیا ہے، جبکہ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہی.انھوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ 5 سال کے لیے طے پا گیا، جس کے تحت پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ پی ایس او کو ترسیل کی مد میں 15 دن کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :