سول سروس کو ریاست میں بنیادی حیثیت حاصل ہے، جو خدمات کی فراہمی اور حکومتی کارروائیوں کیلئے استحکام اور تسلسل فراہم کرتاہے،گورنر خیبر پی کے

بدھ 24 مئی 2017 20:51

سول سروس کو ریاست میں بنیادی حیثیت حاصل ہے، جو خدمات کی فراہمی اور حکومتی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ سول سروس کو ریاست میں بنیادی حیثیت حاصل ہے جوکہ خدمات کی فراہمی اور حکومتی کارروائیوں کیلئے استحکام اور تسلسل فراہم کرتاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سول سرونٹس کو غیرجانبدار طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیناہوںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنر ہاوس پشاورمیں بدھ کے روز23 ویں مڈکیرئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروز ، فیکلٹی اراکین اور کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد بھی دیے اور شرکاء کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ قبل ازیںنیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروزنے کورس کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی

متعلقہ عنوان :