چمن,خزانہ آفس میں عملے نے کرپشن و لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے خزانہ آفیسر نے نے ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی ہی,گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن

بدھ 24 مئی 2017 20:49

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع قلعہ عبد اللہ کے صدر نظر علی اچکزئی ،جنرل سیکرٹری فضل محمد اچکزئی ،چئیر مین دوست محمد ،عطا واللہ، نصر اللہ ، حاجی سرور ، حاجی نور علی نور اچکزئی ،ضیاء الرحمن ودیگر عہدیداروں نے ڈی جی اور سیکرٹری فنانس کی توجہ خزانہ آفس چمن کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ خزانہ آفس چمن میں عملے نے کرپشن و لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے خزانہ آفیسر نے ضلع قلعہ عبد اللہ نے ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی ہے پورے بلوچستان میں ایچ آر فارم جمع نہیں ہوتا لیکن یہاں ضلع قلعہ عبد اللہ میں جمع ہوتا ہے اور ہر کیو دی سے ہزاروں روپے وصول کیا جا رہا ہے اور ساتذہ کے نام پر بقایاجات بنائے جاتے ہے اور روپے اوپن چیک کے ذریعے نکالے جاتے ہیں انہوں نے سیکرٹری فنانس ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ آفیسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے بصورت دیگر جی ٹی اے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :