اسلام آبادہائیکورٹ،پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی معاملہ

سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلحہ ہارون کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک روا رکھے جانے پر جواب طلب

بدھ 24 مئی 2017 20:45

اسلام آبادہائیکورٹ،پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے کا معاملہ ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلحہ ہارون کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک روا رکھے جانے پر جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ رمضان اور عید آرام سے گزار لیں عید کے بعد تفصیل سے اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے ۔

طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے کے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے طلحہ ہارون کے والد ہارون رشید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیئے کہ انکوائری افسر اے ڈی سی جی نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا، ابھی ثابت نہیں ہوا کہ طلحہ ہارون پر جو الزام امریکہ کی جانب سے عائد کیا گیا وہ درست ہے یا نہیں ، طلحہ کو امریکہ کے حوالے کیا جائے گا اور اس کا وہاں ٹرائل ہوگا تب یہ بات ثابت ہوگی کہ الزامات درست ہیں یا نہیں ۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا اے ڈی سی جی نے فیصلہ کرتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا ، اے ڈی سی جی کا فیصلہ نامکمل ہیطلحہ ہارون کے ساتھ انتہائی انسانیت سوز سلوک روا رکھا گیا چار ماہ طلحہ ہارون کو ہمارے ملک کے اداروں نے لاپتہ رکھ کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جو کچھ طلحہ ہارون کے ساتھ کیا گیا وہ ہم نے اس لئے نہیں بتایا کہ ہمارے ملکی اداروں کی بدنامی ہوگی اس وقت بھی اڈیالہ جیل میں طلحہ ہارون کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے طلحہ ہارون کو اڈیالہ جیل میں خطرناک قسم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رکھا گیا ہے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلحہ ہارون کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک روا رکھے جانے پر جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ رمضان اور عید آرام سے گزار لیں عید کے بعد تفصیل سے اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے ۔

بعدازں کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی ۔ واضع رہے گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر فیصلہ سنائے جانے کی نوید سنائی گئی تھی(وحید ڈوگر)

متعلقہ عنوان :