پاک۔چین راہداری منصوبہ میں جتنے زیادہ ممالک شامل ہوں گے پاکستان کو اتنا زیادہ فائدہ ہو گا، حکومت تنقید سے خوفزدہ نہ ہو،آفتاب احمد خان شیرپائو

بدھ 24 مئی 2017 20:30

پاک۔چین راہداری منصوبہ میں جتنے زیادہ ممالک شامل ہوں گے پاکستان کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں جتنے زیادہ ممالک شامل ہوں گے پاکستان کو اتنا زیادہ فائدہ ہو گا، حکومت نے بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھا بھی دیں تو اس پر عملدرآمد کون کرائے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے خوفزدہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کی بات تو کی جاتی ہے تاہم ان اعلانات پر عملدرآمد کون کرانے کی ضرورت ہے۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے میں جتنے زیادہ ممالک شامل ہوں گے ان کا بھی فائدہ ہے اور پاکستان کا بھی فائدہ ہے، پاکستان کی خواہش ہے کہ سی پیک میں ایران، افغانستان، بھارت اور وسطی ایشیاء کی ریاستیں بھی شامل ہوں، ہم سی پیک منصوبے کو دشمنی نہیں دوستی بڑھانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :