وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا عبدالرحیم مندوخیل کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت

بدھ 24 مئی 2017 20:30

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا عبدالرحیم مندوخیل کو زبردست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے عبدالرحیم مندوخیل کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے سے بڑا انسان پیدا ہوا‘ ہمیں ان کی تقلید کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں عبدالرحیم مندوخیل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل اس معزز ایوان کے رکن تھے وہ آج ہم میں موجود نہیں ہیں‘ ہم نے انہیں دیکھا ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات محسوس کی ہے کہ ایک چھوٹے صوبے میں ایک بڑا انسان پیدا ہوا۔

ہم ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ وہ ایک دھیمے لہجے کے انسان تھے پیار‘ محبت ان کا شعار ہے۔ ہم ان کے خاندان‘ صوبے اور پورے پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔