بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کی گاڑی کو نشانہ بنایا ‘ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر بھارتی فوج کی فائرنگ سے محفوظ رہے ،آئی ایس پی آر

بدھ 24 مئی 2017 20:30

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر خنجرسیکٹر میں سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کی گاڑی کو نشانہ بنایا ‘تاہم اقوام متحدہ کے فوجی مبصربھارتی فوج کی فائرنگ سے محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے بدھ کو اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے ۔قوائد کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر فلپائن کے میجر ایمانوئل اور کروشیا کے میجر مرکوگاڑی پر نیلا جھنڈا لہرا کر لائن آف کنٹرول کے قریب دورہ کر رہے تھے ۔اقوام متحدہ کے دونوں فوجی مبصرین فائرنگ کے دوران محفوظ رہے اور واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے ۔