سیاستدانوں کی نا اہلی ،حبیب آ باد کا رمضان بازارپرانی منڈی پتوکی میں لگا دیا گیا

بدھ 24 مئی 2017 20:27

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) سیاستدانوں کی نا اہلی کے باعث حبیب آ باد کا رمضان بازارپرانی منڈی پتوکی میں لگا دیا گیا ،اس سلسلہ میں حبیب آ باد کے سینکڑوں مکینوں نے مین روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر 20سال سے رمضان بازار لگ رہا تھا مگر پتوکی کے ایک سیاسی چئیرمین نے اپنی سیاست چمکانے کی خاطر اپنے گھر کے قریب رمضان بازار منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،چیف سیکر ٹر ی پنجاب ،کمشنر لاہور ،ڈپٹی کمشنر قصور میڈم عمارہ خاں فوری نوٹس لیتے ہوئے رمضان بازار اکھاڑ کر حبیب آ باد میں لگوائیں اگر 2دن تک رمضان بازار حبیب آ باد میں نہ لگایا تو ملتان روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا کیونکہ مذکورہ چئیرمین اپنی شہرت چمکانے کی غرض سے ہزاروں غریبوں ،متوسط طبقے سے سستا رمضان بازار کی سہولت چھین لی ہے۔ یاد رہے کہ حبیب آ باد ایک پسماندہ علاقہ ہے اور غربت کی شرح بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام 2وقت کی روٹی بمشکل کما پاتے ہیں ۔متاثرین نے اس موقع پر شدید نعرے بازی کی ۔