سورینج کی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے 4 کان کن جان بحق

بدھ 24 مئی 2017 20:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے 4 کان کن جان بحق ہوگئے لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں حادثے کے بعد کوئلہ کان سیل کردی گئی ۔

(جاری ہے)

چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد نے بتایا کہ کوئٹہ کے نواح میں واقع پی ایم ڈی سی سورینج کی کوئلہ کا ن میں چار کان کن کان کنی کررہے تھے کہ اچانک مٹی کا ایک تودہ آن پر آگرا جس سے 4 کانکن کشمیر خان،قیوم، عرفان ، علی رحمان جان بحق ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر مائنز ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی مزدوروں کی مدد سے جان بحق مزدوروں کی لاشیں کان سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیں جہاں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جان بحق مزدوروں کا تعلق سوات کے علاقے میاں قلعہ شانگلہ سے ہے چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ حادثے کے بعد کوئلہ کان کو سیل کردیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کیلئے جونئیر مائنز انسپکٹر محمد عاطف کی سربراہی میں انکواری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔