مساجد،امام بارگاہوں کے اطراف اور نماز تراویح کے اجتماعات کیلئے مقررہ مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کیا جائے،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

بدھ 24 مئی 2017 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد،امام بارگاہوں کے اطراف اور نماز تراویح کے اجتماعات کیلئے مقررہ مقامات پر جاری صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرہ و ملبہ کی منتقلی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے عملے کو شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی کا عمل رات دن جاری رکھا جائے انہوں نے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ہر گلی محلہ میں کچرہ کو ٹھکانے لگانے کیلئے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بلدیہ غربی کی حدودمیں رہائش پذیر تمام مکاتب فکر اور ہر طبقہ کے افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے اور خصوصا ماہ رمضان میں مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی اور جراثیم کش ادویات کے اسپر ے کا عمل تواتر سے جاری رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان چونکہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے لہذا ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ اپنے فرائض پوری محنت اور لگن سے انجام دے کر اپنی ذمہ داری کو بجا طور پر انجام دیں انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ غربی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران صفائی ستھرائی اورکچرہ وملبہ ہٹانے کیلئے تر جیحی بنیادوں پر کام جاری کر رکھا ہے لہذاآپ لوگ بھی صفائی ستھرائی کے عمل میں انتظامیہ سے تعاون کریں اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ کسی علاقہ میں صفائی ستھرائی میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو آپ اس سے انتظا میہ کو آگاہ کریں ۔