خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کی آگاہی کے لیے سندھ حکومت اور جرمنی میں معاہدہ طے پاگیا ہے،ضیا الحسن لنجار

بدھ 24 مئی 2017 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوںکے حقوق کی آگاہی کیلئے سندھ حکومت اور جرمنی GPCCI میں معاہدہ طے پاگیا ہے، اس معاہدے سے خواتین،بچے اور اقلتیوں کے حقوق کی آگاھی دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مقامی ھوٹل میں محکمہ قانون سندھ اور GPCCI میں معاھدہ طئی پانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاھدی کے تحت خواتین، بچوں اور اقلتیوں کے حقوق کے آگاہی کہ متعلق سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے یاداشت نامے پر میری موجودگی میں دستخط کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یاداشت نامے کے ذریعے سندھ میں بچوں کی جبری مشقت کو روکنے میں مدد ملے گی، سندھ میں جبری مشقت کے قوانین سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری قانون نے کہا کہ اس معاھدے کو آگے لیکر جانا ہے، یے ایک آغاز ہے۔ جرمن کائونسل جنرل رائنر شیمشن نے کہاکہ جرمنی حکومت خواھش رکھتی ہے کہ ہم سندھ حکومت کہ ساتھ ملکر عوام کی بھلائی کے کام کریں۔ اس موقعی پر تقریب میں سندھ کے وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار، جرمنی قائونسل جنرل، سیکریٹری قانون سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :