ملک کی تیزرفتار ترقی دیکھ کریہ مخالفین مردہ حالت میںچلے گئے ہیں پاکستان زندہ اور توانا ہے‘پرویز ملک/عمران نذیر

انشا ء اللہ پاکستان اسی رفتار سے آگے بڑھے اور ترقی کریگا اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریگا‘کارکنوں سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 20:27

ملک کی تیزرفتار ترقی دیکھ کریہ مخالفین مردہ حالت میںچلے گئے ہیں پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہپاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے مخالفین ملک کی تیزرفتار ترقی پر حیران اور پریشان ہیں اور انکے چہروں پر اداسی اور مایوسی ہے اور یہ عناصر ملک و قوم کی ترقی نہیں چاہتے، اسی لئے انکے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور یہ پریشان ہیں، پاکستان میں نوازشریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کا انقلاب برپا ہوچکا ہے، ملک کی تیزرفتار ترقی دیکھ کریہ عناصرمردہ حالت میں چلے گئے ہیںجبکہ پاکستان زندہ حالت میں ہے اور توانا ہے، انشا ء اللہ پاکستان اسی رفتار سے آگے بڑھے گا اور ترقی کریگا اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریگا، اسی سبق کو پلے باندھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے اورمحنت سے کام کرتے ہوئے کشکول گدائی توڑنا ہے۔

(جاری ہے)

انشااللہ وہ دن ضرور آئیگا جب کشکول ٹوٹے گا اور ہاتھ پھیلانے کا کلچر دفن ہوگا۔ وہ گذشتہ روزلاہور پارٹی دفر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،اظہر فاروقی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ،میاں اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،محروم طبقات کے میعار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہر ضرور ی اقدامات کئے گئے ہیں اور مزید کئے جا رہے ہیں،دہشتگردوں کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیںجو بھی اس میں خیانت کریگا وہ سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :