سوشل سکیورٹی ہسپتالوںکے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے اقدامات جلد بر وئے کار لائے جائینگے ‘راجہ اشفاق سرور

بدھ 24 مئی 2017 20:23

سوشل سکیورٹی ہسپتالوںکے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے اقدامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سوشل سیکورٹی ہسپتالوںکے ڈاکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ وہ معاشرے کے محروم اور بے وسیلہ مزدور طبقے کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں،حکومت پنجاب ان کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میںجنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر بلوچ کی سربراہی میں سوشل سیکورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے سوشل سیکورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان کے تحفظات سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ بہت جلد سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور پے سکیل پر نظر ثانی کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔سوشل سیکورٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :