Live Updates

عمران خان کی تمام ٹرانزیکشنز اور منی ٹریل واضح ہے (ن) لیگ جہالت و تعصب کی وجہ سے سمجھنے سے قاصر ہے، فواد چوہدری

شریف خاندان پانامہ کیس سے نکلنے کیلئے بے تاب ہے، اوورسیز پاکستانی عمران خان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں،پریس کانفرنس

بدھ 24 مئی 2017 20:23

عمران خان کی تمام ٹرانزیکشنز اور منی ٹریل واضح ہے (ن) لیگ جہالت و تعصب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تمام ٹرانزیکشنز اور منی ٹریل واضح ہے لیکن (ن) لیگ جہالت اور تعصب کی وجہ سے سمجھنے سے قاصر ہے۔طلال چوہدری جیسے شخص کے رکن قومی اسمبلی ہونے پر افسوس ہے۔ عمران خان کی پے منٹ بنکنگ چینل سے ہوتی اور پھر ٹیکس کٹوتی کے بعد رقم عمران خان کو موصول ہوتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فلیٹ جمائمہ نے تحفے میں دیاتھا۔ جو قریبا پانچ لاکھ سے زائد پائونڈز میں فروخت ہوا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ قطریوں کی طرح پیسہ اونٹ پر نہیں لیکر گئے ۔بنی گالہ کی زمین ٹیکس کٹوتی اور قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اور عمران خان نے گوشواروں میں زمین کی اصل قیمت لکھی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ عوام کو گمراہ کررہی ہے۔عمران نہ وزیراعلی ہیں نہ ہی وزیراعظم رہے۔ ان کے پاس کبھی کوئی حکومتی عہدہ تھا ہی نہیں تو ان پر کرپشن کا الزام کیسا۔ کیا عمران خان نے پیسے ملک سے کمائے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سب حربے ہیں جو قوم کی توجہ پانامہ پیپرز ہٹانے کے لیئے ہیں۔ شریف خاندان پانامہ کیس سے نکلنے کے لیے بے تاب ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کابینہ کے ایک تہائی وزراء سے (ن )لیگ کا تعلق رہا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے فنڈزکا پول کھول کر رکھ دینگے ۔ان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں ۔عمران خان نے تین شوکت خانم جیسے ہسپتال بنائے ۔نمل یونیورسٹی اور کالج بنائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات