سرگنگا رام ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش

منزہ رشید کے ہاں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائی ہوئی ، ایک بچی وفات پا گئی

بدھ 24 مئی 2017 20:23

سرگنگا رام ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) لاہور کے سرگنگا رام ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ایک بچی وفات پاگئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سرگنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں منزہ رشید نامی خاتون کے ہاں آپریشن کے ذریعے 5بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 3بیٹیاں اور 2بیٹے شامل تھے ۔ تاہم ایک بچی آپریشن کے بعد وفات پا گئی جبکہ باقی چاروں بچے نرسری میں داخل ہیں ۔