Live Updates

مسرت احمد زیب کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2014 میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا،شفقت محمود

ان کے خیالات و اعمال تحریک انصاف کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے، ترجمان تحریک انصاف

بدھ 24 مئی 2017 20:23

مسرت احمد زیب کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2014 میں پارٹی سے نکال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسرت احمد زیب کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2014 میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان جنرل شفقت محمود نے کہا کہ مسر ت احمد زیب کے خیالات و اعمال تحریک انصاف کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ بعض ٹی وی چینلز رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کو تحریک انصاف کے رکن کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ یہ صریحاً غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :