سینیٹر نسرین جلیل کی لندن کے نجی ہسپتال میں سرجری

عزیز واقارب، سیاسی کارکنوں، خیر اندیشوں سے دعائے صحت یابی کی اپیل

بدھ 24 مئی 2017 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) چیئرپرسن سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر نسرین جلیل کی لندن کے نجی ہسپتال میں سرجری ہوئی ہے ۔انہوں نے اپنے تمام عزیز و اقارب ، سیاسی کارکنوں اور خیر اندیشوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر نسرین جلیل کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے وہ سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ کی چیئرپرسن بھی رہی ہیں اور آج کل وہ سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن ہیں جنہوں نے انسانی حقو ق کے متعلق بہت سے ایشوز کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقو ق کے متعلق موثر قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کی سربراہی میں فنکشنل کمیٹی نے انسانی حقو ق کے متعلق بہت سے اہم معاملات کو بھی حل کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :