حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی فارن فنڈنگ حاصل کرنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مئی 2017 19:45

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی فارن فنڈنگ حاصل کرنے کا انکشاف
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی2017ء) حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی فارن فنڈنگ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جاری کیس کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے بھی مسلم لیگ ن پر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن بھی بیرون ممالک سے اپنی جماعت کیلئے امداد اکٹھی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ن لیگ نے برطانیہ میں باقاعدہ ایک کمپنی بھی رجسٹر کروا رکھی ہے جس کا نام مسلم لیگ ن یو کے ہے۔ کمپنی کے مقاصد میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کمپنی بیرون ملک پاکستانیوں سے امداد اکٹھی کرتی ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت میں مزید بتایا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے امداد اکٹھی کرنا نا غیر قانونی ہے نہ ہی کوئی انوکھی بات ہے۔ تحریک انصاف کے علاوہ دیگر جماعتیں بھی بیرون ممالک سے امداد اکٹھی کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :