ْ 2012-13کے مقابلے میں آئندہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈ ز میں بے مثال بہتری آئی ہے،وزیراعظم نواز شریف

بدھ 24 مئی 2017 20:23

ْ 2012-13کے مقابلے میں آئندہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈ ز میں بے مثال بہتری آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کی 2012-13کے مقابلے میں آئندہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈ ز میں بے مثال بہتری آئی ہے، بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ کی حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ان موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان میں ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکمت عملی اہم ذریعہ ہے، حکومت ملک میں بنیادی دھانچے کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے اور بنیادی دھانچے کے ساتھ سماجی بہبود کا شعبہ بھی ہماری ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ 2012-13کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں بے مثال بہتری آئی ہے، حکومت بجٹ میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کو یکساں اہمیت دی رہی ہے۔

وقار)