چوہدری نثار ایک بچے کے سامنے کھڑے ہوکر بیان بازی کررہا ہے ، میرا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ، خورشید شاہ

بدھ 24 مئی 2017 20:09

چوہدری نثار ایک بچے کے سامنے کھڑے ہوکر بیان بازی کررہا ہے ، میرا سامنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میں میرا سامنا کرنے کی جرات نہیں وہ ایک بچے کو سامنے کھڑاکرکے بیان بازی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان میں ہمت ہے تو میرے سامنے آکر بات کریں میرے سامنے آکر بات کریں گے تو پھر میں ان کو جواب دوں گا مگر وہ ایک بچے کو سامنے کھڑا کرکے بیان بازی کررہے ہیں اب میں اس بچے سے کیا لڑوں۔(صدام)