وزیراعلیٰ پنجاب مان گئے ،چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو ون وے کرنے کی منظوری

1ارب 80کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان

بدھ 24 مئی 2017 20:06

وزیراعلیٰ پنجاب مان گئے ،چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو ون وے کرنے کی منظوری
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب مان گئے چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو ون وے کرنے کی منظوری دے دی اور 1ارب 80کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کردیا ،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے گزشتہ رات فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چنیوٹ سے فیصل آباد تک روڈ کو ون وے کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں 1ارب 80کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کردیا ہے اس کے علاوہ ضلع چنیوٹ کے باقی مسائل بھی جلد ازجلد حل کردیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :