Live Updates

پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل عمران خان سے ملاقات کرکے انکاری ہو گئے

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مئی 2017 19:31

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل عمران خان سے ملاقات کرکے انکاری ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب نذر گوندل عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے انکاری ہو گئے ہیں۔

نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی بھی تردید کر دی ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے نذر گوندل نے جو شرائط رکھی تھیں عمران خان نے انہیں ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اسی باعث نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :