وزیر اعلیٰ پنجاب لیب ٹاپ سکیم،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1کی 30 طالبات نے لیب ٹاپ حاصل کیے

بدھ 24 مئی 2017 20:02

وزیر اعلیٰ پنجاب لیب ٹاپ سکیم،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1کی 30 طالبات ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لیب ٹاپ سکیم میںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1کی 30 لائق اور ذہین طالبات نے لیب ٹاپ حاصل کیے۔ان لائق اور ذہین طلبہ میں اساتذہ کی کاوشیں اور بچیوں کی محنت اور لگن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ قبل ازیں ہماری سکول کی ایک ذہین بچی نرگس گل نے میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کیا۔

اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسے نقد انعامات سے نوازا گیا۔اور چکوال شہر کے محلہ ملت چوک کے قریب گنجان آبادی میں اسے وزیر اعلیٰ کی طرف سے گھر بھی دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سکول کی اساتذہ بچیوں کی بہتر مستقبل بنانے کے لیے سخت محنت کرتی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماریوں بچیوں کی خصوصی مدد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :