ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کی لزرہ خیز واردات ، کارسواروں نے فائرنگ کر کے معروف سماجی شخصیت عبدالرازق قریشی کو قتل کردیا

بدھ 24 مئی 2017 19:59

ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کی لزرہ خیز واردات ، کارسواروں نے فائرنگ کر ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کی لزرہ خیز واردات ، کار پر سوار نامعلوم افراد مسلح افرادنے فائرنگ کر کے علاقے کی معروف سماجی شخصیت عبدالرازق قریشی کو قتل کردیا ، ڈسٹرکٹ کوارٹرہسپتال میں پوسٹمارٹم کیا گیا ، ابتدائی رپورٹ جلد آئے گی ، مقدمے کے اندارج کیلئے درخواست دے دی گئی ہے ۔

بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب بائی پاس پر کارپر سوار نامعلوم مسلح افراد نے علاقے کی معروف سماجی شخصیت عبدالرازق قریشی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرازق قریشی مفتی محمود ہسپتال سے ڈیوٹی کر کے سہ پہر کے وقت گھر واپس آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والے افراد نے انہیں گولیاں ماریں ۔

(جاری ہے)

تاحال صحیح وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عبدالرازق قریشی کا پوسٹمارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیا گیا جس کی رپورٹ جلد آجائے گی جس کے بعد وجوہات بارے معلوم ہو سکے گا ۔ تاہم پولیس کا کہناہے کہ اس میں دہشتگرد ی خارج ازمکان نہیں ۔ مقتول کی نماز جنازہ ڈھوک قریشیاں میں ادا کردی گئی اور انہیں آبائی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ علاقے کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :