Live Updates

وزیر اعظم نے استثنیٰ کے باوجود کوئی رعایت نہیں مانگی، عمران خان اینڈ کمپنی احتساب کی باری آئی تو بہانے بازیاں شروع کر دیں ،ہمیشہ ا ن لوگوں نے عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انحراف کیا ، عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت اور جے آئی ٹی کے اشتہاری ہیں

ْمسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 24 مئی 2017 19:59

وزیر اعظم نے استثنیٰ کے باوجود کوئی رعایت نہیں مانگی، عمران خان اینڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز نے کہاہے کہ کہا ہے کہ وزیر اعظم نے استثنیٰ کے باوجود کوئی رعایت نہیں مانگی ،عمران خان اینڈ کمپنی احتساب کی باری آئی تو بہانے بازیاں شروع کر دیں، انہوں نے ہمیشہ عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انحراف کیا ، عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت اور جے آئی ٹی کے اشتہاری ہیں ۔

وہ بدھ کو یہاں پی آئی ڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے استثنیٰ کے باوجود کوئی رعایت نہیں مانگی ۔ عمران خان اینڈ کمپنی کے احتساب کی باری آئی تو بہانے بازیاں شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ان کی تلاشی شروع ہوئی تو ہے تو تکلیف ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حیلے بہانوں کی بجائے عدالتوں میں جواب دیں ۔

رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انحراف کیا ۔ وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اور جے آئی ٹی کے اشتہاری کیے گئے ۔ اشتہاری ہونے کے باوجود عمران کو سپریم کورٹ کے پاسز جاری ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کو ڈرانا اور دھمکانا تحریک انصاف والوں کا وطیرہ ہے ۔ عمران خان جان بوجھ کر اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ۔

عمران کی طرف سے دی گئی منی ٹیرل میں تضادات کے ثبوت موجود ہیں ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف والے جعلی ای میل کو اپنی منی ٹریل کہہ رہے ہیں ۔ پیش کردہ دستاویز پر نام کسی اور کا ہے اور دستخط کسی اور کے ہیں ۔ عمران خان کی فراہم کردہ تفصیلات میں کئی بے نامی افراد شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جمائما کو پانچ لاکھ 62 ہزار ڈالر واپس کرنے کے بیانات میں تضاد ہے ۔

یہ لوگ بلیم منی ، ٹیکس چوری اور آف شور کمپنیوں کے ماسٹر ہیں ۔ تحریک انصاف کے اکائونٹس میں گھوسٹ سرمایہ کار ہیں ۔ دانیال نے کہا کہ جہانگیر ترین کا کیس چلے گا تو مزید گھپلے واضح ہونگے ۔ ان کی ڈوریاں کہاں سے ملتی ہیں اس کا پتہ چلانا ہے ۔ مختلف ذرائع سے بھارت سمیت بہت سے ملکوں سے پی ٹی آئی فنڈنگ کے اشارے مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں انتخابی بائیکاٹ کرنے والی جماعت کے پاس 2010 میں فنڈز کا سیلاب حیران کن ہے ۔ تحریک انصاف کے اپنے وکیل عدالت میں غیر ملکی فنڈنگ کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ …( م د )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات