سپریم کورٹ نے حسین نوا ز کی جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراضات کی درخواست کی سماعت کیلئے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر دی

بدھ 24 مئی 2017 19:59

سپریم کورٹ نے حسین نوا ز کی جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراضات کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوا ز کی درخواست پر جے آئی ٹی کے دو ممبران ایس ای سی پی کے بلال رسول اور سٹیٹ بنک کے عامر عزیز پر اعتراضات کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 29 مئی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسین نواز شریف نے اعتراض اٹھایا ہے کہ بلال رسول کی اہلیہ 2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی کی امیدوار تھیں اور تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کے قریبی رشتہ دار ہیں جبکہ عامر عزیز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے حسین نواز کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر کے 29 مئی پیر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :