ملک کی سلامتی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، کلبھوشن کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 19:48

ملک کی سلامتی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، کلبھوشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز نے ملک کے مفاد، دفاع، سلامتی اور تفحظ کیلئے حلف اٹھایا ہوا ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ کلبھوشن کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو اس وقت مالی خسارہ 9 فیصد تھا جو کم ہو کر 4.6 فیصد رہ گیا ہے۔