وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل اقتصادی جائزہ رپورٹ اور کل مالی سال-17 2016کا بجٹ پیش کرینگے

بدھ 24 مئی 2017 19:27

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل اقتصادی جائزہ رپورٹ اور کل مالی سال-17 2016کا بجٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کل جمعرات کو رواں مالی سال 2016-17ء کی اقتصادی جائزہ رپورٹ اورجمعہ کو مالی سال 2016-17کا بجٹ پیش کرینگے۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے حوالے سے اقتصادی جائزہ رپورٹ میں قومی معیشت کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ کے ساتھ مستقبل کے حوالے سے کی جانے والی معاشی منصوبہ بندیوں پربھی روشنی ڈالی جائے گی۔

اقتصادی سروے میں معیشت کے تمام بڑے اہم شعبوں میں کی جانے والی مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری اور شرح ترقی کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کئے جائیں گے۔ قومی معیشت کے اہم شعبوں میں زراعت، مینوفیکچرنگ، کان کنی، مالیات، سرمائے کی مارکیٹ، افراط زر اور اندرونی و بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور ان شعبوں کی مستقبل کی منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال2016-17ئ میں ملک کی مجموعی آبادی ، افرادی قوت، روزگار کی فراہمی ، غربت کی شرح میں کمی ، ٹرانسپورٹ اورمواصلات وغیرہ کے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس (جمعہ کو) بھی جاری رہے گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کرینگے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2016-17کا بجٹ پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :