پاکستان اور امریکہ کو القاعدہ ،داعش اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال کے چیلنجز درپیش ہیں، اعزاز چوہدری

افغانستان میں قیام امن کیلئے سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،خودمختار ،مستحکم اورخوشحال افغانستان پاکستان اورخطے میں امن کیلئے ضروری ہے امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا تقریب سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 19:27

پاکستان اور امریکہ کو القاعدہ ،داعش اور افغانستان میں سلامتی کی صورت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے دہشتگردی کے خاتمے اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے تعاون کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو القاعدہ ،داعش اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال کے چیلنجز درپیش ہیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے ایک سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،خودمختار ،مستحکم اورخوشحال افغانستان پاکستان اورخطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔

امریکہ کی یورنیورسٹی آف سینٹ تھامس اور بیکرز انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہاکہ دونوں ملکوں کو القاعدہ ،داعش اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال کے چیلنجز درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ چیلنجز دونوں ملکوں کے لئے مستقبل میں تعاون کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اعزاز چوہدری نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زوردیا۔

افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پربات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہاکہ اس کیلئے ایک سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاکہ ایک خودمختار ،مستحکم اورخوشحال افغانستان پاکستان اورخطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔اعزاز چوہدری نے پاکستان میں مثبت پیشرفت اور سلامتی کیلئے کامیاب سکیورٹی آپریشنزاوربڑھتے معاشی مواقع پر روشنی ڈالی۔انہوں نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں بہتری زرمبادلہ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق بھی آگاہ کیا