عمران کی پوری شخصیت تضادات کا مجموعہ ہے،خواجہ سعد رفیق

آئندہ پختونخوا میں ہماری حکومت ہو گی ، وکلا برادری کی وزیر اعظم کے استعفے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں،وزیر ریلوے

بدھ 24 مئی 2017 19:27

عمران کی پوری شخصیت تضادات کا مجموعہ ہے،خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پوری شخصیت تضادات کا مجموعہ ہے اس بار خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہو گی ۔ وکلا برادری کی وزیر اعظم کے استعفے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان تضادات کا دوسرا نام ہے ۔

خان صاحب ہر وہ کام جو دوسروں کے لئے پسند نہیں کرتے اپنے لئے پسند کرتے ہیں جب دوسرا دائرہ اختیار کو چیلنج کرتا ہے تو اس پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی پراپرٹی پر خان صاحب کا نیا بیان سامنے آ گیا وہ ایک جگہ کہتے ہیں ۔ اہلیہ نے تحفے میں دی دوسری طرف کرکٹ کی کمائی سے خریدی۔

(جاری ہے)

عمران خان خیبرپختونخوا میں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اس لئے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا اور دوسروں صوبوں سمیت 2018 کے الیکشن میں ان کی ہارنے کی باری ہے کیونکہ انہوں نے اپنا سارا وقت فیڈرل حکومت کی مخالفت میں ضائع کیا اور کے پی کے کی عوام کے تحفظات دور نہیں کئے اور وہاں اپنی صلاحیت کا لوہا نہیں منوا سکے اس لئے آئندہ انتخابات میں کے پی کے میں ہماری حکومت ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری وزیر اعظم سے استعفے کی ڈیمانڈ نہیں کر رہی بلکہ چند لوگوں کی انفرادی ڈیمانڈ ہے جن کے اپنے سیاسی مفادات ہیں ۔

(جاوید)

متعلقہ عنوان :