لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا کر یک ڈائون

بیگم کوٹ شاہدرہ میں روٹ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی 220 گاڑیوں کے چالان کرکے 5 کو تھانوں میں بند کر دیا

بدھ 24 مئی 2017 19:23

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا کر یک ڈائون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بیگم کوٹ شاہدرہ کے علاقے میں روٹ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 220 گاڑیوں کے چالان کرکے 5 کو تھانوں میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹرز نے شاہدرہ بیگم کوٹ کے علاقے میں اربن روٹس پر ویگنیں چلانے والے ڈرائیورز کے لائسنس، گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس چیک کئے۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹرز نے فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی 220 گاڑیوں کے چالان کردیئے ایل ٹی سی نے وارننگ کے باوجود قوانین کی پاسداری نہ کرنے والی پانچ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :