بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، یو این فوجی مبصرین گروپ کی گاڑی کو نشانہ بنا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مئی 2017 19:06

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے ایل او سی کا دورہ کرنے والے یو این فوجی مبصرین گروپ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے خنجر سیکٹر میں گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی مبصرین گروپ کے میجر ایمانویل اور میجر"مرکو " کو لے جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :