بلوچ کالونی میں عمارت کے اندر دھماکے کے نتیجہ میں آ گ لگ گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 19:01

بلوچ کالونی میں عمارت کے اندر دھماکے کے نتیجہ میں آ گ لگ گئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء): شاہراہ فیصل پربلوچ کالونی میں ایک عمارت میں دھماکاہوگیا،دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کی نوعیت کااندازہ لگایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شاہراہ فیصل پربلوچ کالونی میں دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے تیسرے فلورپرآگ لگ گئی۔پولیس اور فائربریگیڈکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے۔آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس علاقے کوگھیرے میں لیکردھماکے کی نوعیت کابھی اندازہ لگارہی ہے۔کہ دھماکاسلنڈرتھایاکس چیزکادھماکاہواہے۔عمارت سے لوگوں کوریسکیوکیاجارہاہے۔