Live Updates

عمران خان کا ماضی شفاف ہے،الزامات جھوٹے ہیں،ہر عدالت سے سرخرو ہوں گے ‘عبدالعلیم خان

�نوں بعدشریف فیملی کے جے آئی ٹی پر اعتراضات مضحکہ خیز ہیں ،جلد سچ سامنے آ جائے گا ‘صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب

بدھ 24 مئی 2017 19:13

عمران خان کا ماضی شفاف ہے،الزامات جھوٹے ہیں،ہر عدالت سے سرخرو ہوں گے ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی ہیروعمران خان کا ماضی صاف اور شفاف آئینے کی طرح ہے جن پر اس ملک کے علاوہ دنیا بھر میں عوام بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ان پر مال و زر نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ،پاکستان میں میگا فلاحی منصوبے لگانے والے عمران خان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں جو نواز لیگ نے اپنی خفت مٹانے اور جوابی وار کرنے کیلئے من گھڑت کہانیاں بنائی ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ عمران خان ہر عدالت سے سرخرو ہوں گے اور بھرپو ر عوامی تائید سے آئندہ وزیر اعظم منتخب ہوں ۔گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ حکومت اپنے آخری سال میں ہی کوئی ڈھنگ کا کام کر لیتی اور ساری توجہ سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے اور عمران خان کی کردار کشی پر مرکوز نہ کرتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کے ذریعے کیا جانے والا پراپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جائے گا اور تحریک انصاف کی فنڈنگ اور دیگر امور کے حوالے سے لگائے گئے الزامات ناکام ثابت ہو ں گے ۔

عبدالعلیم خان نے مزیدکہا کہ 20دنوں بعد شریف فیملی کے جے آئی ٹی پر اعتراضات مضحکہ خیز ہیں یہ پہلے کہاں سوئے ہوئے تھے جنہیں اب تحقیقاتی ٹیم کی وابستگیاں یاد آ گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اعتراض کرنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ ان اراکین کی نامزدگی کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ ملک کی سب سے اعلیٰ عدالت نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کا احساس ہونے کے بعد نوا ز لیگ اور اس کے حواری اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور موٹو گینگ نے میڈیا کو بھی نہیں بخشا ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں حقائق سامنے آنے کے بعد حکمرانوں نے اپنی وضاحت دینے کی بجائے عمران خان کے خلاف بیک وقت کئی محاذ کھول دیے ہیں لیکن انشاء اللہ جلد سچ سامنے آ جائے گا اور کرپٹ حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے گھر جانا ہو گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات