اوکاڑہ میں جائیدا دکے تنازع پربھائیوں نے 2سگے بھائیوں کو قتل کر دیا

بدھ 24 مئی 2017 19:13

اوکاڑہ میں جائیدا دکے تنازع پربھائیوں نے 2سگے بھائیوں کو قتل کر دیا
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) اوکاڑہ میں جائیدا دکے تنازع پربھائیوں نے 2سگے بھائیوں کو قتل کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی چک میں جائیدا د کی لالچ میں 5بھائیوں نے ملی بھگت سے اپنے ہی 2بھائیوںیوسف اور مرتضیٰ کو قتل کر کے لاشیں ڈیرے میں دفن کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین کی والدہ نے چند روز قبل اپنے دو بیٹوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ انہیں قتل کردیا گیا اور قاتل بھی کوئی اور نہیں بلکہ 5سگے بھائی ہیں جنہیں ان کے حصے کی جائیداد ہتھیانے کا لالچ تھا ۔

متعلقہ عنوان :