کر پٹ اور عوام دشمنوں کا ’’’’چولی دامن ‘‘ کا ساتھ ہے قو م کو نجات دلانا ہوگی‘چوہدری سرور

عمران خان اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے لڑ رہے ہیں ‘تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ میں کامیاب ہو کر ہی دم لیں گی ‘گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 19:06

کر پٹ اور عوام دشمنوں کا ’’’’چولی دامن ‘‘ کا ساتھ ہے قو م کو نجات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ اور عوام دشمنوں کا ’’’’چولی دامن ‘‘ کا ساتھ ہے قو م کو اس سے نجات دلانا ہوگی ‘ عمران خان اپنے نہیں قومی مفادات کیلئے لڑ رہے ہیں کیونکہ اگر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں کسی کو بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہو نا چاہیے‘تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ میں کامیاب ہو کر ہی دم لیں گی ۔

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسر ور نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کی موجودگی میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان نہیں بنایا جا سکتا اگر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے تواس کیلئے ملک میں کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ورنہ مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام دشمنوں اور کر پٹ لوگوں میں کوئی فرق نہیں دونوں ملک اور عوام کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اس رکاوٹ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے کیونکہ جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل بھی حل نہیں ہوسکیں گے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی ۔