کلبھوشن معاملے میں عالمی عدالت انصاف نے اختیارات سے تجاوز کیا،کسی دہشت گرد کو کونصلیٹ تک رسائی نہیں دی جاسکتی‘ رحمن ملک
پاکستان موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، کشمیر،پانی کی بندش اور بنگلہ دیش کو الگ کرنے کا معاملہ بھی عالمی عدالت کے سامنے رکھنا چاہئے حکومت کو سی پیک کی سکیورٹی کیلئے بجٹ مختص کرنا چاہیے،سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے ‘ سابق وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 24 مئی 2017 19:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مغرب کی جنگ میں دہشت گردی کے خلاف پچاس ہزار لوگوں کی قربانی دیں لیکن ٹرمپ نے ہمارا نام تک نہ لیا ،ٹرمپ کو ٹوئٹر پر احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ وزیر اعظم انکی موجودگی میں خاموش رہے ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی نے شروع کیا،حکومت کو سی پیک کی سیکورٹی کے لیے بجٹ مختص کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازل سے دشمن ہے اور رہے گا جبکہ مودی خود دہشت گردوں کا امام ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن دہشت گرد ہے اسے پھانسی ضرور ہونی چاہئے ،کلبھوشن کے معاملہ میں عالمی عدالت انصاف نے اختیارات سے تجاوز کیا،پاک بھارت معاہدے کے مطابق کسی دہشت گرد کو کونصلیٹ تک رسائی نہیں دی جاسکتی ،بھارت کی جانب سے کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لیجانے پر پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے ،کشمیر،پانی کی بندش اور بنگلہ دیش کو الگ کرنے کا معاملہ بھی عالمی عدالت کے سامنے رکھنا چاہئے ۔رحمن ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک اکائونٹ بنا کر ملکی مفادات کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ عدالتی احکامات کی روح سے جاری ہوسکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں داعش موجود ہے انکے خلاف کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.