وزیر ریلوے کا رمضان المبارک میںکرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان ،ْاطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہو گا

ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں ،ْپی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا ،ْعمران خان کی پوری شخصیت تضادات کا مجموعہ ہے ،ْسعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 19:06

وزیر ریلوے کا رمضان المبارک میںکرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان ،ْاطلاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے رمضان المبارک میںکرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہو گا ،ْ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں ،ْپی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا ،ْعمران خان کی پوری شخصیت تضادات کا مجموعہ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے خسارے کو کم کرنے کیلئے آمدن کو بڑھایا گیا ،ْوزیر ریلوے سعد رفیق مزید کہا کہ جب انہوں نے وزارت سنبھالی اس وقت پاکستان ریلویز کی آمدن 18ارب تھی جوکہ اب 41 ارب ہو چکی ہے، آئندہ مالی سال ریلویز آمدن کا ہدف 53ارب رکھا جائے گا، جب حکومت ملی تب تنخواہ کی مد میں ملازمین کو 33 ارب روپے ادا کر رہے تھے، رواں سال تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 53 ارب ادا کر رہے ہیں، ریلوے بجٹ کا 74 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں خرچ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں بیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ایس او اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا، پاکستان ریلویز کا پی ایس او کے ساتھ معاہدہ پانچ سال کیلئے طے پایا ہے۔

پی ایس او کو ترسیل کی مد میں پندرہ یوم کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان ریلویز کی صورتحال ماضی سے بہتر ہوئی ہے۔پاکستان ریلویز کو تاحال منافع نہیں ہو رہا صرف آمدن بڑھی ہے۔ چار سال کے دوران پاکستان ریلویز کے سسٹم میں ڈیڑھ کروڑ نئے مسافر شامل ہوئے۔پاکستان ریلویز کو گزشتہ سال مال برداری کے شعبے سے گیارہ ارب کی آمدن ہوئی۔کرایوں میں کمی سے پاکستان ریلویز کے مسافروں میں اضافہ ہوا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی پوری شخصیت تضادات کا مجموعہ ہے۔ عمران خان ہر وہ کام جو دوسروں کیلئے پسند نہیں کرتے اپنے لیے پسند کرتے ہیں ،ْپارٹی فنڈنگ کیس پرعمران خان بار بار الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہیں ،ْجب کوئی دوسرا قانون کی اسی شق کا سہارا لے کر دائرہ اختیار کو چیلنج کرے تو گالیاں دیتے ہیں۔عمران خان بنی گالہ کی جائیداد پر ایک جگہ کہتے ہیں کہ اہلیہ نے تحفے میں دی اور اب ان کا نیا بیان سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ وکلا ء برادری کی جانب سے نہیں کیا گیا، یہ ان چند لوگوں کا مطالبہ ہے جن کے سیاسی مفاد ہیں، خیبر پختو نخوا کے عوام توقعات پر پورا نہ اترنے والوں کو اگلی بار عبرت ناک شکست دیتے ہیں، عمران صاحب نے خیبر پختونخوا میں کام کے بجائے وفاقی حکومت کی مخالفت میں وقت گزاردیا، جس کی وجہ سے وہ خیبر پختونخوا سے آئندہ الیکشن ہاریں گے۔