Live Updates

الیکشن کمیشن اکائونٹس کی جانچ پڑتال نہیں کرسکتا ،ْ ن لیگ بھی غیر ملکی فنڈ لیتی ہے ،ْوکیل تحریک انصاف

ْکلبھوشن نے پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے غیر ملکی فنڈنگ لی ،ْانور منصور کے دلائل مکمل کسی سیاسی جماعت کو جلسے میں ایک مقامی کمپنی نے بسیں اور جہاز ممنوعہ طریقے سے فراہم کیں تو تحقیقات کون کریگا چیف جسٹس

بدھ 24 مئی 2017 19:06

الیکشن کمیشن اکائونٹس کی جانچ پڑتال نہیں کرسکتا ،ْ ن لیگ بھی غیر ملکی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دور ان پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اکائونٹس کی جانچ پڑتال نہیں کرسکتا ،ْ ن لیگ بھی غیر ملکی فنڈ لیتی ہے ،ْ کلبھوشن نے پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے غیر ملکی فنڈنگ لی ۔

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال نہیں کر سکتا۔اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ حسابات جون میں جمع ہوئے جبکہ جلسہ ستمبر میں ہوا ،ْجلسے میں ایک کمپنی نے بسیں اور جہاز فراہم کیا ،ْجو ممنوع ہے اس کا جائزہ کون لے گا چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر کسی سیاسی جماعت کو جلسے میں ایک مقامی کمپنی نے بسیں اور جہاز ممنوعہ طریقے سے فراہم کیں تو تحقیقات کون کریگا انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے اکاؤنٹس پبلک کر دیتا ہے اور میرا مدعا یہ ہے کہ جب ایک دفعہ اکاؤنٹس اور اثاثہ جات پبلک ہو جائیں تو وہ دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا بھی تذکرہ ہوا ، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ ملک میں اس وقت کلبھوشن یادیو کا معاملہ چل رہا ہے جو غیر ملکی ہے۔انور منصور نے کہا کہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کلبھوشن کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے کس نے فنڈنگ کی عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ’عمران خان نے 2002 کے انتخابات میں لندن فلیٹ کو ظاہر کیا جبکہ نیازی سروسز لمیٹڈ کو ظاہر نہیں کیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل کو 2 سوالات پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔پہلا سوال یہ کہ انتخابی قانون میں کون سے اثاثے ظاہر کرنا لازم ہیں اور دوسرا یہ کہ انکم ٹیکس قانون میں پاکستانی شہری کا بیرونِ ملک اثاثے ظاہر کرنا لازم ہے یا نہیں تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اپنے دلائل مکمل کرلیے اور کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کا حالیہ کیس کلبھوشن کی صورت میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے غیر ملکی فنڈنگ لی جبکہ انہوں نے ن لیگ پر بھی غیر ملکی فنڈنگ لینے کا الزام عائد کیا۔انور منصور نے کہا کہ ن لیگ نے بھی برطانیہ میں کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھی ہے اور کمپنی کے زریعے فنڈنگ اکٹھی کرتی ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف نے حکمران جماعت کی غیر ملکی کمپنی کے 21 صفحات پر مشتمل دستاویزات جمع کرائے۔

دستاویز کے مطابق برطانیہ میں حکمران جماعت کی کمپنی کا نام مسلم لیگ ن یو کے ہے جس کے سیکرٹری جاوید اقبال ہیں۔مسلم لیگ ن یو کے کو کمپنیز ایکٹ 2006 کے تحت 17 ستمبر 2015 کو برطانیہ میں رجسٹرڈ کیا گیااور اس کا دفتر ویلز میں ہے۔پیش کیے جانے والے دستاویزات میں کمپنی مقاصد کے قوانین بھی شامل جس کے مطابق کمپنی قانون کے مطابق جمہوریت کی فروغ، امن و تعلیم کیلئے فنڈز حاصل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔بعد ازاں کیس کی سماعت (آج)جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات