آئی جی سندھ کی غیر ملکیوں کے حفاظتی اقدامات کو مربوط اور موثر بنانے کی ہدایت

بدھ 24 مئی 2017 18:53

آئی جی سندھ کی غیر ملکیوں کے حفاظتی اقدامات کو مربوط اور موثر بنانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کوئٹہ میں غیر ملکیوں کے اغوا کی وادات کے تناظر میں صوبے میں سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ سندھ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس پر مامورچائنیز ودیگر غیرملکی باشندگان کے حفاظتی اقدامات کو مربوط اور موثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سیکیورٹی کے مجموعی امور کو باہمی روابط اور پروجیکٹس اسٹیک ہولڈرز کے تعاون ومشاورت سے یقینی بنایا جائے۔اے ڈی خواجہ نے ہدایت کی کہ سندھ میں تمام غیرملکیوں کو پروجیکٹس ،انکے قیام کے مقامات اور آمدورفت کے روٹس پر تھانوں کی سطح پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ممکنہ حساس علاقوں میں آمدورفت کے دوران غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیئے پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :